اُڈپی:07؍فروری (ایس او نیوز) ہپسیبا رانی کورلپتی نے اُڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے چارج سنبھالا۔ تین برسوں سے زائد اُڈپی ضلع میں ضلع پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کے طورپر خدمات انجام دینے کے بعد محکمہ سیاحت کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے نامزد کی گئیں پریانک میری فرانسس نے نئے ڈپٹی کمشنر کو عہدہ منتقل کیا۔ اس موقع پر اپر ڈی سی ودیا کماری موجود تھیں۔
2011بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر ہپسیبا رانی 2010کے یوپی ایس سی امتحان میں ملکی سطح پر 20واں رینک حاصل کیا تھا۔ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنےو الی نئی ڈی سی حیدرآباد عثمانیہ یونیورسٹی کے خاتون کالج سے بی اے اور نئی دہلی کی دلی اسکول آف اکنامکس سے جیوگرافی میں ایم کی ڈگری حاصل کی ہیں۔
نوکرشاہی تربیت حاصل کرنے کے بعد 2013میں منڈیا سٹی میونسپل کونسل پروبیشنری کمشنر کے عہدے پر ہپسیبا رانی خدمات انجام دینے کے بعد بیدر ضلع بسواکلیان کی اسسٹنٹ کمشنر ،بسو اکلیان ابھرودھی منڈلی کمشنر کے طورپر خدمات انجام دی ہیں۔ اس کے بعد منگلورو مہا نگر پالیکا کمشنر کے عہدے پرتھوڑی مدت کے لئے خدمات انجام دی ہیں۔ موصوفہ ہپسیبا رانی اُڈپی ضلع ڈی سی کے عہدے پر تقرر ہونے سےپہلے دھارواڑ ایس پی وی کی انتظامیہ ڈائرکٹر تھیں۔